اسلام آباد( ناصر چشتی ) سستی بجلی کی فراہمی کے لیےپاکستان کا نیا 10 سالہ بجلی کا منصوبہ (IGCEP 2025-34) کے نکات سامنے آ گئے۔وفاقی وزیر اویس لغاری پاور ڈیژن نےتفصیلات بتاتے ہوئے بتایا 10 سالہ پلان میں 7017 میگا واٹ بجلی کے نئے منصوبے شامل ہیں منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 10 ارب ڈالر کی بچت ہوئی جبکہ7967 میگاواٹ کے منصوبوں کو نکالنے سے 7 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ،نئے منصوبوں مین قابل تجدید توانائی، جیسے پن بجلی اور شمسی، کو ترجیح دی گئی ہےنئے منصوبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ ملک مین بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے گئے ہیں ،مستقبل کے بجلی منصوبے صارفین کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے۔