• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

150 افغان ٹرکوں کو سامان کی ترسیل کیلئے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر سے جانے کی اجازت دی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے 28 اپریل کو پاکستان میں مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پھنسے کنٹینرز کے بارے میں درخواست دی تھی۔ دستاویز کے مطابق وزارت مطلع کر رہی ہے کہ افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے گی، جو 25 اپریل 2025 سے پہلے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور بھارت کیلئے سامان لے کر جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ 150 ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور پھنسے ہوئے ٹرک ہیں تو ان کی تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید