• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غریب عوام پر مزید ظلم نہ ڈھائے،مشتاق احمد

پشاور (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام پر مزید ظلم نہ ڈھائے‘ موجودہ حکومت نے مدینہ کی ریاست کا دلفریب نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا۔ حکومت نے سو دن میں پاکستان کو مسائل سے نکالنے کا اعلان کیا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے بعد مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں بیروزگار افراد کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی نے پاکستانی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو نشانے پر رکھنا اور حکومتی پارٹی میں موجود کرپٹوں کو تحفظ دینا احتسابی عمل کے ساتھ مذاق ہے۔
تازہ ترین