• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد19 ووٹ سے ناکام

لندن(جنگ نیوز)برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد19ووٹ سے ناکام ہوگئی ،تھریسامے کی حمایت میں 325 جبکہ مخالفت میں 306 ووٹ ڈالے گئے ،تفصیلات کے مطابق بریگزیٹ ڈیل دارالامرا اور اس کے بعد دارالعوام سے مسترد ہوگئی تھی اور اپوزیشن کی جانب سے ایک روز قبل ہی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس پر پہلے بحث کی گئی اور پھر ووٹنگ کا عمل جاری رہا ۔تھریسامے کو حمایت میں 325 جبکہ مخالفت میں 306 ووٹ ملے ،اس طرح برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد صرف 19 ووٹ سے ناکام ہوئی ہے۔دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامےاستعفانہیں دیں گی،بر یگزیٹ پرڈیڈلاک ختم کرنےکیلئے تھریسامےنے جیریمی کاربن کومذاکرات کی دعوت دی ہے۔
تازہ ترین