• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی ،حکومت ECLسیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد (ایجنسیاں)اپوزیشن نےپیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پرقومی اسمبلی میں احتجاج اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ایوان میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ حکومت ای سی ایل کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے‘اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہوتا تو 24 گھنٹے میں نام نکل چکا ہوتا ‘شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ جو شخص کبھیحکومت میں نہیں رہااس کا نام کیوں ای سی ایل میں ڈالا گیا‘بلاول بھٹو کا نام ہٹانے سے قیامت نہیں آ جاتی‘راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ زلفی بخاری اور لیاقت جتوئی کو ای سی ایل سے کیوں نکالاگیا۔بدھ کوایوان زیریں میں پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے نکطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نےبلاول اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیامگرحکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کی۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ جب 172لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تو عدالت کے تحریری فیصلے کا انتظار نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے بندے کا نام 24گھنٹے میں ای سی ایل سے نکالا جاتا ہے۔
تازہ ترین