• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نیوی کاجھر کریک سے پاکستانی ماہی گیروں کو کشتی سمیت گرفتار کر کے لے گئی

ٹھٹھہ(نامہ نگار)سمندری حدود کاجھر کریک سے بھارتی نیوی کیٹی بندر کے گاؤں جنگیسر کے رہائشی ماہیگیروں کی لانچ اور 6ماہی گیروں کو گرفتار کر کے لے گئےاور لانچ سمیت لاکھوں روپے کی مچھلی بھی ضبط کر لی ماہی گیر چار دن قبل کھلے سمندر میں شکار کے لئے گئے تھے گرفتار ماہی گیروں میں غلام حسین ملاح،یونس ملاح، سلیم ملاح، مصطفیٰ ملاح،زکریا ملاح اور محبوب ملاح شامل ییں جس میں غللام حسین ملاح اور یونس ملاح باپ بیٹے ہیں۔
تازہ ترین