• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھےگا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں افغان امن و مفاہمتی عمل اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھےگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے امن عمل کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس اور امریکی ناظم الامور بھی موجود تھے۔

تازہ ترین