• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے بچوں کو فٹبال کھیلتے ہوئے اور فٹبال پکڑنے کی کوشش میں دوڑتے بھاگتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی فٹبال کھیلنے کے شوقین نکلے۔


یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے گھوڑے کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف دیوہیکل گیند سے کھیلنے میں مصروف ہے بلکہ اُسے پکڑنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹونی نامی ایک سالہ گھوڑے کی مالکن نے اسے بال دی تو گھوڑے نے بھی اپنا ٹیلنٹ خوب دکھایا اور دیوہیکل گیند سے کھیلنے کی بھرپور کوشش کی جبکہ ننھے گھوڑے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے۔

تازہ ترین