• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا کہروڑ پکا پولیس کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پولیس لائن سٹی کہروڑ پکا کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں کہروڑ پکا کی رخسانہ بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایم ایس سی کی طالبہ ہے اور والد رقم کے لالچ میں برادری کے بوڑھے شخص سے شادی کر رہا تھا جس پر اپنی آزاد مرضی سے 4جنوری کو کلاس فیلو محمد شیراز سے شادی کرلی اور اب خاندان جان کا دشمن بن کر پولیس کے ذریعے ہراساں کررہا ہے۔
تازہ ترین