• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجک آبا،گلشن شہاب اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقوں تاجک آبادگلشن شہاب اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں اور اسٹریٹس لائٹس غیرفعال ہیں اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے انہوں نے بتایا کہ کچرہ دان نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹس لائٹس نے پوری کر رکھی ہے جسکی وجہ سے سر شام تاریکی چھا جاتی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر بھی سر گرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور مذکورہ علاقہ میں صفائی کی صورتحال بہتر اور اسٹریٹس لائٹس فعال کی جائیں۔
تازہ ترین