• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کے درمیان بحری مشقوں تمر الطیب کاعمان کے پانیوں میں انعقاد۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی رائل بحریہ اورپاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، آبدوز ، فاسٹ کرافٹ اٹیک میزائیل بوٹ ، میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ نے مشقوں میں حصہ لیا۔

بحری مشقیں دو مرحلوں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل تھی، مشقوں کے انعقاد کا مقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کرنا اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقنی بنانا ہے۔

مشقوں کے دوران میری ٹائم سکیورٹی ، فضاءو سمندر مین ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی گئیں۔

دونوں ممالک کی بحریہ کے سینئر آفیسرز نے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

تازہ ترین