• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کی ہراساں کرنے والوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے ہراساں کرنے والوں کو دھمکی دے دی۔

کنگنا رناوت نے اپنی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ پراعتراض اٹھانے والوں اورخود کو ہراساں کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ہراساں کیا گیا تو وہ سب کو تباہ کردیں گی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں راجپوتوں کی تنظیم شری کرنی سینا نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ پراعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کے ہدایت کار، پروڈیوسر اورلکھاری کو ایک خط بھیجا ہے جس میں لکھا گیا ہے اگرفلم میں رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو بگاڑ کرپیش کیا گیا یا انہیں بدنام کیا گیا تو انہیں ہماری طرف سے احتجاجی مظاہرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اداکارہ نے کرنی سینا کی دھمکی پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں فلم کے حوالے سے ہراساں کرنے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی۔

واضح رہے کہ فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے پہلے فلم کے ہدایت کار نے درمیان ہی سے فلم کو چھوڑدیا پھر اداکار سونوسود نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، تاہم تمام مشکلوں کے باوجود کنگنا رناوت کی فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین