• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان 66 ممالک پر ویزا پابندی ختم کررہا ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان 66 ممالک پر ویزا پابندی ختم کررہا ہے۔

سی پی این ای کی تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری بنانے جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری حکومت میڈیا کے پیچھے کھڑی ہے مدد کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہمیں باہر جانے والے پیسے کو روکنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے ڈالر باہر نہ جانے دینا ہمارا مفاد ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے، سی پیک کو سپورٹ نہ کرنے کا مطلب خود پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کو آئل ریفائنری اور سی پیک منصوبے جیسے مثبت معاشی اقدامات کو اجاگر کرنا چاہیے۔

تازہ ترین