• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے، کراچی ڈویژن میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے لواحقین ایک سال سے واجبات کی ادائیگی سے محروم

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے، کراچی ڈویژن میں ایک سال سے ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کی بیوائیں اور دیگر لواحقین اپنے واجبات کی وصولی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، مگر انہیں ادئیگی نہیں کی جارہی، کہا جارہا ہے کہ محکمہ ریلوے کے پاس فنڈز نہیں۔ تاہم شعبہ فنانس کا کہنا ہے کہ ادائیگی میںاتنی تاخیر نہیں اور وقتاً فوقتاً واجبات کی رقم دی جارہی ہے۔ ذرائع کہ مطابق پاکستان ریلوے، کراچی ڈویژن میں ایک سال پہلے یا اس کے بعد سے اب تک ریٹائر ہونے والے ملازمین اور مرحوم ملازمین کے لواحقین کو پنشن، گریجوٹی اور پراویڈنٹ فنڈ وغیرہ کی مد میں واجبات کی ادائیگی تا حال نہیں کی گئی اور ریٹائر ملازمین کے ساتھ ساتھ مرحوم ملازمین کے لواحقین خصوصاً بیوائیں ماری ماری پھر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی ڈویژن کے شعبہ اکائونٹس نے قانونی کارروائی کے بعد واجبات کے چیک کئی کئی ماہ پہلے تیار کرلیے ہیں، لیکن شعبے کے پاس فنڈز نہ ہونے سے انہیں کیش نہیں کرایا جاسکتا، اس لیےمتعلقہ افراد کو یہ چیک اب تک جاری نہیں کئے گئے۔

تازہ ترین