• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیو ٹی وی پر آج دیکھیں بلاک بسٹر فلم ”طیفا اِن ٹربل“


کراچی(جنگ نیوز) ”طیفا“ کے پرستاروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی بلاک بسٹر فلم ”طیفا اِن ٹربل“ ہفتے کو پاکستان کے سب سےمقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے رات8 بجے نشر کی جائے گی۔ یاد رہے یہ علی ظفر اور مایا علی کی پہلی فلم تھی جس نے آتے ہی ہر طرف تہلکہ مچادیا تھا۔

اس فلم کے ذریعے فلم انڈسٹری کو نا صرف علی ظفر اور مایا علی کی صورت میں نئی فلمی جوڑی ملی بلکہ اس فلم نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بھی نیا رُخ دیا۔ ”طیفا اِن ٹربل “ عید اور تہوار کی چھٹیوں کے بغیر عام دِنوں میں ریلیز کی گئی تھی جس نے پاکستانی باکس آفس پر شاندار کامیابی اور بزنس کے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے گیتوں کو لاکھوں کی تعداد میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔

کئی ہفتوں تک سنیما گھروں پر راج کرنے والی یہ فلم دُنیا کے کئی ممالک میں ایک ساتھ پیش کی گئی تھی اور پاکستان میں اس فلم کو لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔ طیفا اور علی ظفر کے پرستاروں کیلئے اب بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اس فلم کو اب اپنے گھرمیں بیٹھ کر انجوائے کرسکتے ہیں۔

”طیفا اِن ٹربل“ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، محمود اسلم ، فیصل قریشی، نیئر اعجاز، ماہ نور حیدر اور غیر ملکی اداکار ٹوم کولسٹن نے بھی اپنے فن کے ایسے جوہر دکھائے جنہیں لوگ اب تک نہیں بھولے۔

تازہ ترین