• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون ، 2بھائیوں سمیت 3افراد کے قتل میں ملوث پولیس اہلکارگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون میں جمعرات کی شب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 2بھائیوں سمیت 3افراد کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتاراور 2افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ مزید ایک مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے ، یہ بات ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان نے پریس کانفرنس کہی ،انھوں نے کہا کہ پلاٹ کی رقم بڑھانے پر تنازع ہوا تھا ،دوسری جانب مقتولین بھائیوں کی تدفین کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر 14میں واقع پہاڑ پر قائم ایک کمرے میں جمعرات کی شب پراسرار فائرنگ کےنتیجے میں 3افر ا د40 سالہ ندیم حسین ولد عابد حسین،28 سالہ امتیاز اور اس کا بھائی 22 سالہ عدنان عرف راجو ولد ممتاز جاں بحق ہو گئے تھے ۔
تازہ ترین