• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،سی ٹی ڈی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بارودی مواد پھٹنے سے گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لدھیوالہ وڑائچ کے قریب مشکوک کار کا تعاقب کیا تو کار سوار وں نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کار سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے افراد کی شناخت کاشف لنگڑا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ،اور یہ مبینہ طورپر کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد بتائے جاتے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں موجود بارود ی مواد پھٹ گیا، جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

تازہ ترین