• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (پی اے ) شفیلڈ کرائون کورٹ میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے چیف 44سالہ عارف انصاری کو سیکسوئل آفنسز (ترمیمی) ایکٹ 1992کی خلاف ورزی کے الزام سے کلیئر کر دیا گیا۔ دو دن کے ٹرائل میں انہیں قانون شکنی کا مرتکب نہیں ٹھہرایا گیا، اس قانون کے تحت سیکس آفنس وکٹمز عمر بھر گمنام رہتے ہیں۔ اس ٹرائل کا مرکز ایک معاملہ جسے ڈسٹرکٹ جج نائومی ریڈ ہائوس نے ایک براڈ کاسٹ میں ایک رپورٹر کی دیانتدارانہ غلطی قرار دیا تھا رہا جو گزشتہ سال عدالت کے باہر سےہوئی تھی ۔ وہ عورت جس کا نام رپورٹر نے لیا تھا ٹرائل کے دوران کورٹ میں بیٹھی رہی اور اختتام پرایک شخص جو اس کا والد خیال کیا جاتا ہے کے ساتھ یہ آوازہ کستے ہوئے چلی گئی کہ تم خوش قسمت ہو کہ وہ مردہ نہیں ملی۔  

تازہ ترین