• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات،اے این ایف کی کارروائی پی ٹی آئی کونسلر گرفتار

سوات (نمائندہ جنگ) سوات کے علاقے توتانو بانڈئی میں انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر حیات خان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے ہفتے کے روز تحصیل کبل کے علاقے قلاگے میں کارروائی کی اور پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر حیات خان کو گرفتار کرلیا۔ حیات خان کے بھائی امانت خان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو سیاسی مخالفین نے سازش کرکے گرفتار کروایا ہے حالانکہ ان کے بھائی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ ذرائع کے مطابق حیات خان کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین