• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان‘عوام کو اکسانے، غلط خبریں پھیلانے کے الزامات پر 38 صحافیوں سماجی کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری

خرطوم(جنگ نیوز) سوڈانی حکومت نے عوام کو اکسانے اور غلط خبریں پھیلانے کے الزام میں 38 صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مقامی میڈیا کے مطابق وارنٹ کریمنل ایکٹ کی دفعات 66، 69 اور 77 اور سائبرکرائم ایکٹ کےآرٹیکل 17 کے تحت جاری کئے گئے جن کے تحت مذکورہ صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر امن و امان کی صورتحال کوخراب کرنے، عوام کو اکسانے، غلط خبریں پھیلانے اور حکومتی و کاروباری شخصیات کی شہرت کو داغدار کرنے کے الزام عائد کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سوڈان میں گزشتہ سال نومبر سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تازہ ترین