• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 2؍ کرپشن ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی۔ ہفتہ کے روز احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن اور جے جے وی ایل کرپشن کے 2؍ نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ کرپشن ریفرنسز سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے پیش کئے گئے گواہ محمد تاج کے بیان پر جرح کی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر انور سہتو اور شعیب احمد کو طلب کرلیا۔ 462؍ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کی جانب سے گواہ واثق شیخ پیش ہوئے گواہ کے بیان کے بعد سماعت 28؍ جنوری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 28؍ فروری تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین