• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی فہرست میں اندراج کیلئے حاضری کی شرط ختم کی جائے،جمعیت ن

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نےکہاہے کہ انتخابی فہرستوں میں اندراج کیلئے الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی حاضری کی شرط ختم کی جائے ضعیف العمرافراد اور خواتین کو الیکشن کمیشن آفس میں حاضر ہونامن مانی کے مترادف ہے بلوچستان کے اکثر لوگ موسم سرما میں نقل مکانی کرجاتے ہیں ایسے میں ناموں کے اندرا ج کیلئے حاضری کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن علاقائی سطح پر انتظام کرکےخواتین اور ضعیف العمر افراد کی حاضری کی شرط کاخاتمہ یقینی بنائے۔
تازہ ترین