• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ فیکٹری کی لیز میں توسیع کے معاملے کی انکوائری کا حکم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظا میہ نے ایک نجی سیمنٹ فیکٹری کی لیز میں توسیع کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ۔ انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی آڈ ٹ اینڈ اکا ئونٹس فضل معبود ہوں گے۔ ممبران کمیٹی میں ڈ ائریکٹر ورکس حبیب اللہ شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ رانا کاشف نذیر شامل ہیں ۔ یہ انکوائری ڈپٹی ڈی جی لاء مسز نجمہ اظہر ، ڈ ائریکٹر انوائرمنٹ ویسٹ محمد ارشاد اور ڈپٹی ڈا ئریکٹرسینی ٹیشن عارف مسعود کے خلاف کی جائے گی۔ کمیٹی سی ڈی اے کے بعض ریٹائرڈ افسروں کے کردار کا بھی تعین کرے گی جن میں سابق ڈی جی انوائرمنٹ ڈ اکٹر شیخ محمد سلیمان ، سابق ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ملک اولیاء ، سابق ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ عرفان خان ، سابق ڈائریکٹر لاء عبد الباقی اور سابق ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ محبوب علی خان شامل ہیں ۔ انکوائری کمیٹی پندرہ دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ مجاز افسر ڈی جی ایڈمن کو مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین