• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان اپنی افغان حیثیت کوقبول کرکے گھر واپس آئیں، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے پاس بات چیت کے لیے دو راستے ہیں، طالبان پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی نمائندگی لیں یا خود بحیثیت افغان نمائندہ پیش ہوں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ طالبان نے پاکستان کو نمائندہ چُنا توافغان حکومت پاکستان سے بات چیت کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ طالبان اپنے آپ کو افغان حیثیت دیتے ہیں توانھیں واپس گھر آنا چاہیے، حالیہ امریکا طالبان مذاکرات میں طالبان نے افغان حکومت سے ملنے سے انکار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا کی زیرسرپرستی مذاکرات میں امریکا کی کوشش ہے کہ طالبان اور کابل حکومت مل بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کریں جبکہ سعودی عرب اور یواے ای کی بھی اس حوالے سے مصالحتی کوششیں جاری ہیں۔تاہم طالبان اسکے لیے تیار نہیں۔

تازہ ترین