• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ اہالیان پرانا غریب آباد کو متبادل مکان فراہم کرے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اہالیان پرانا غریب آباد، لیاقت آباد ،سکند رآباداور اعظم آباد کو متبادل مکانات فراہم کرے ورنہ مکانات خالی نہیں کیے جائیں گے ، 50سال سے آبادشہریوں کو کسی صورت چھت سے محروم نہیں ہونے دیں گے ،جماعت اسلامی آپ کے ساتھ ہے ۔ اہالیان علاقہ کو کسی صورت بے گھر نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر بورڈ کی جانب سے سکندر آباد ، پرانا غریب آباد اور اعظم نگر کے مکینوں کو مکانات خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید ، ضلع عبوری امیر گلبرگ و سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ ، ناظم حلقہ جاوید احمد خان ، عبید احمد،سابق نائب ناظم لیاقت آباد ٹاؤن شہا ب احمد ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین