• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے میں تیز ترین 1000رنز کےریکارڈپر امام کی نظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز سفارشی کھلاڑی قرار دے کر ان پر تنقید کررہے ہیں ۔ میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کے نشتر چلانے والے یہ نہیں جانتے کہ امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ سے اب95 رنز کی دوری پر ہیں۔ پاکستان کے ایک اور اوپنر فخر زمان نے گذشتہ سال18 اننگز میں ایک ہزار رنز ایک سال اور 45 دن میں بنائے تھے۔ امام الحق منگل کو ڈربن ون ڈے میں یہ عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ 23سالہ امام الحق نے17 ون ڈے میں64.64 کی اوسط سے چار سنچریوں اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے905 رنز بنائے ہیں۔ وہ دس ٹیسٹ میچوں میں483 رنز چار نصف سنچریوں کی مدد سے بناچکے ہیں۔ پورٹ الزبتھ ون ڈے میں انہوں نے86رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین