• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور، ٹریفک حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 17؍افراد زخمی

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور میں روڈ حادثات اور والی بال ٹورنامنٹ کے دوران 2 گروپوں میں تصادم، 3 خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا روڈ حادثہ کو ٹ ڈیجی کے قریب محمود شاہ اسٹاپ پر ہوا جہاں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے موٹر سائیکل سوار خدا بخش شدید زخمی ہو گیا جس کو نازک حالت میں تعلقہ اسپتال کوٹ ڈیجی میں داخل کر ادیا گیا۔ دریں اثناء خیرپو رلاڑکانہ روڈ ٹنڈومستی ،کنگری ،احمد پور اور دیگر علاقوں میں ہونے والے روڈ حادثات میں زخمی ہونے والوں میں مسماۃ نظیراں،مسماۃ مہران خاتون،عزیز اللہ ،نصر اللہ جکھڑ،نایاب حسین بہلیم ،فرحان علی دایو،عبدالکریم ،احمد علی اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ دریں اثناء نواحی گاؤں ہاشم بھٹی میں والی بال ٹورنامنٹ کے دوران 2 گروپوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں انور علی بھٹی ، عطاءاللہ، ناصر علی ،غلام رضا اور علی بھٹی شامل ہیں۔

تازہ ترین