• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا معمر ترین شخص 113 سال کی عمر میں چل بسا

ٹوکیو(ایجنسیاں)جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصبح مردہ حالت میں پائے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔نوناکا کی پوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے اور صبح ہمیں کسی قسم کی خدمت کا موقع دیئے بغیر ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔مسازو نوناکا 25 جولائی 1905 کو پیدا ہوئے اور 1931 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ مسازو کے پانچ بچے ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری روز تک صحت مند زندگی گزاری۔

تازہ ترین