• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سال بعد بھی ایف جی ایمپلائز فا ئونڈیشن سیکٹر جی 14ڈویلپ نہ کر سکی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائو سنگ فا ئونڈیشن 15سال گزرنے کے با وجو د وفاقی ملازمین کیلئے 2004میں کھو لا جا نے والے سیکٹر جی 14 کو ڈویلپ نہیں کرسکی، جس کی وجہ سے ہزاروں الاٹیوں میں بے چینی اور اضطراب پا یا جاتا ہے ۔ الاٹیوں نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن اور سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات سے اپیل کی ہے کہ سیکٹر جی چودہ میں ترقیاتی عمل کی سست روی کا نو ٹس لیا جا ئے اور ترقیاتی کام جلد مکمل کرکے الاٹیوں کو قبضہ دیا جا ئے تاکہ وہ مکان بنا سکیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ ہم پلاٹ کی قیمت ، بی یو پی اور ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرا چکے ہیں ۔ ٹھیکیدار کو ایسکیلیشن کےنام پر اضافی رقوم دی جا رہیں جس سے غریب الاٹیوں پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے نئے ڈی جی سے کہا کہ نئے پراجیکٹس ضرور کھولیں مگر پہلی ترجیح پہلے سے جاری منصوبوں کی تکمیل کو دی جا ئے۔
تازہ ترین