• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ جانے کے باعث ملبے تلے 4کان کن دب گئے۔

کان میں دبے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروئی شروع کی گئی جس کے دوران 2 کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے دیگر 2 کان کنوں کو نکالنے کے لے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق دکی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دھماکا ہوا ،دھماکے کی وجہ سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔

دکی میں گیس بھرجانے کے سبب بیٹھ جانے والی متاثرہ کان کی گہرائی تقریباً 1700 فٹ بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دکی کی ہی ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین