• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کی بنیادی توجہ بدعنوانی کے بڑے مقدمات پر ہے۔

نیب ترجمان کے جاری کردہ بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام جرائم کی ماں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کی وصولوں کے لئے تمام وسائل استعمال میں لارہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے بلا تفریق قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ادارے کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور مفروروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران کو احتساب سب کے لیے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں دگنی کرنی چاہئیں تاکہ آہنی ہاتھوں کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کو جڑ سےاکھاڑ پھینکا جائے۔

تازہ ترین