• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں زخمی میاں بیوی کو کس کی گولی لگی؟

کورنگی کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں میاں بیوی کس کی گولی سے زخمی ہوئے؟ گولی ملزمان کی تھی یا پولیس کی جانب سے غفلت برتی گئی؟ تعین نہیں ہوسکا۔

جناح اسپتال میں زیر علاج دونوں کی حالت خطرےسے باہر ہے، ایس ایس پی کورنگی نے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

زخمی عدنان کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی بیوی پولیس کی فائرنگ سے ہی زخمی ہوئے، فائرنگ کی آواز چھوٹے ہتھیار کی نہیں تھی، ایک موٹرسائیکل پردو لڑکوں کو نارمل رفتار سے جاتے دیکھا۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ دونوں کو ملزمان سے مقابلے کے دوران گولیاں لگیں۔

جیو نیوز کے مطابق عدنان نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز آئی تو میں نے دیکھا کہ میری بیوی گری ہوئی تھی، میرے سر پر گولی لگی تھی اور مجھے چکر آنے لگے، اس دوران ایک موٹرسائیکل پر دو لڑکوں کو ہم نے جاتے دیکھا، وہ نارمل رفتار سے جا رہے تھے۔

عدنان کا کہنا تھا کہ اتنے میں ایک پولیس اہلکارہمارے قریب بھاگتا ہوا آیا، پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پولیس والی گن تھی، میں نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن بیوی کی حالت غیرہورہی تھی، اس لئے میں اسے لے کر فوری طور پر اسپتال پہنچا۔

عدن نے کا دعویٰ ہے کہ ہم دونوں پولیس کی فائرنگ سے ہی زخمی ہوئے، 3 سے 4 گولیاں چلنے کی آواز آئی تھی، فائرنگ کی آواز چھوٹے ہتھیار کی نہیں تھی، میں ٹھیک ہوجاؤں تو پھر مقدمہ درج کرواؤں گا۔

تازہ ترین