• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون مسافر کی شکایت پر آن لائن ٹیکسی سروس اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )خاتون مسافرکا موبائل فون چوری کرنے اور ہراساں کرنے پر آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور اور انتظامیہ کے خلاف نیو ٹاؤن اور ڈیفنس تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،پولیس کے مطابق گلشن اقبال کی رہائشی خاتون (ص)نے ڈیفنس تھانے میں دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ انہوں نے 19جنوری کوآن لائن ٹیکسی میں گلشن اقبال سے ڈیفنس تک سفر کیا جس کے دوران ان کے پاس موجود قیمتی موبائل فون پراسررا طور پر لاپتہ ہو گیا ، رابطہ کرنے پر ٹیکسی کے ڈرائیور نے کال ریسیو کرکے اقرار کیاکہ موبائل فون اس کے پاس موجود ہے اور اگر وہ مال کے قریب کسی جگہ پر پہنچ جائے تو موبائل فون ان کے حوالے کردیاجائے گا۔

تازہ ترین