• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 10ملزمان گرفتار،اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کی بھابی سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سلیمان اور حبیب کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم ،7موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلیے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی بھابی کا پرس بھی چھینا تھا ، ملزمان نے لوٹ مار کی دس واردتوں کا اعتراف کیا ہے،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے نیو سبزی منڈی کےقریب اسنیپ چیکنگ کے دوران چار ملزمان سمیع اللہ،شاہد،عادل اور عبیداللہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔الفلاح پولیس نے تین موٹر سائیکل لفٹرز آصف خان،فرید خان اور شاہ زیب کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین پستول اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی،گڈاپ سٹی پولیس نے ٹول پلازہ کے قرین گٹکے کی سپلائی ناکم بناتے ہوئے ایک ملزم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم گاڑی کے خفیہ خانوں میں گٹکا چھپا کر لے جا رہا تھا۔ساؤتھ زون پولیس نےویکنڈ کے دوران موٹر سائیکلوں کو آلٹر کر کے چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے70موٹر سائیکلوں کو زیر دفعہ 550قبضے میں لے لیا۔
تازہ ترین