• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 2019ءکے100عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (اے پی پی) ممتاز عالمی جریدے ”فارن پالیسی“ نے وزیراعظم عمران خان کو سال 2019ءکے 100 عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹ ا سٹار نے بالآخر وزیراعظم کا منصب حاصل کر لیا ہے اور انہیں پاکستان میں مالیاتی اور قرضوں کے بحران جیسی مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا نام جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جے کینڈا آرڈرن، امریکی قانون ساز الیگزینڈریہ، اوکاسیو کورٹز کے ساتھ دنیا کے 100 بڑے عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل ہے۔ فارن پالیسی جریدے نے اس مقصد کیلئے فہرست میں 10 کیٹگریز میں 10، 10 افراد کو شامل کیا ہے جبکہ قارئین مزید 10 افراد کا انتخاب کریں گے۔ مکمل فہرست 22 جنوری کو آن لائن جاری کی جائے گی۔
تازہ ترین