• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ:امریکی خصوصی نمائندہ اور طالبان میں مذاکرات شروع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور پیر کو ان مذاکرات کا پہلا دور ہوا ہےافغانستان سے غیر ملکی افواج نکالنے کا طریقہ کاراور شیڈول طے کرنے اوردیگرامورپر بات ہوئی۔ اسلام آباد میں ایک اہم سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان نے افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے اسلام آباد میں ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا ۔مذکورہ سفارتی ذریعے کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ طالبان مذاکراتی عمل میں کابل حکومت کے نمائندوں کو شامل کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے تھے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق قطر میں شروع ہونے والے مذاکرات میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا طریقہ کاراور شیڈول بھی طے کرنے پر بات ہوئی۔
تازہ ترین