• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نےتجارتی محاذ آرائی کوعالمی اقتصادی نمو کی رفتار میں کمی کا سبب قراردیدیا

نیویارک(جنگ نیوز)عالمی مالیاتی ادارے نے خبردار کيا ہے کہ بریگزٹ، امریکا اور چین کے مابین جاری تجارتی محاذ آرائی اور دیگر وجوہات کی بناء پر عالمی اقتصادی نمو کی رفتار ميں کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کی شرح پچھلے سال اکتوبر ميں 3.7 فيصد بتائی گئی تھی، جسے تازہ اعداد و شمار ميں کٹوتی کے بعد 3.5 فیصد بتايا گيا ہے۔ اس کی ايک وجہ پچھلے سال کے اواخر ميں سست اقتصادی سرگرميوں سميت تجارتی و معاشی ميدان ميں محاذ آرائی تھی۔ 2020 کے ليے اقتصادی نمو کی شرح 3.6 بھی بتائی گئی ہے۔
تازہ ترین