• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ، 126 اہلکار ہلاک، 30 سے زائد زخمی

کابل(مانیٹرنگ سیل)طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 126 اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صوبہ وردک میں کار سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹلیجنس کی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوج کے126 اہلکار مارے گئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیںابتدا میں حکومت نے12اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا،طالبان نے  خود کش حملے کے بعد شدید فائرنگ کی،حکام نے 126 ہلاکتوں کی تصدیق کی،۔طالبان نے افغان انٹیلی جنس کی اُس بیس کو نشانہ بنایا جہاں پولیس اہلکاروں کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق کار میں سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ترجمان نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تاہم انہوں نے طالبان کے حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹیلی جنس بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
تازہ ترین