• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت موجود دونوں پولیس اہلکار کے بیانات لے لیے گئے ہیں، اہلکار عبدالمجید اور ظاہر موٹرسائیکل پر موجود تھے، اہلکاروں کے بیان کے مطابق انہوں نے مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی، ایک مشکوک شخص موٹرسائیکل سے اتر کر پیدل بھاگا تھا، بیان کے مطابق عبدالمجید نے بھاگ کر مشکوک شخص کو پکڑا، مشکوک شخص نے اہلکار کی ایس ایم جی چھینی اور بھاگ گیا، فرار ہوتے ہوئے ملزمان کو روکنے کے لیے اہلکار ظاہر نے فائرنگ کی۔
تازہ ترین