• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفیس زکریا نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داری سنبھال لی

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا پیر کو لندن پہنچ گئے اور انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن انفارمیشن ڈویژن لندن کی پریس ریلیز کے مطابق نفیس ذکریا کا سفارتی کیریئر تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ برطانیہ میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل وہ ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ ابو ظبی، جکارتہ اور بنکاک میں بھی متعدد سفارتی اسائنمنٹس کر چکے ہیں۔ انہوں نے لندن میں ڈپٹی ہائی کمشنر اور ٹورنٹو میں قونصل جنرل پاکستان کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ نفیس زکریا نے منسٹری آف فارن افیئرز میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ ڈائریکٹر جنرل (سائوتھ ایشیا اینڈ سارک) ڈائریکٹر جنرل یورپ، ایڈیشنل فارن سیکرٹری اور ترجمان دفتر خارجہ بھی رہے۔ نفیس زکریا نے بی ای الیکٹرانکس کے علاوہ انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔

تازہ ترین