• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاف نقشہ زیر تعمیر چھ عمار تیں سر بمہر، تین مالکان کیخلاف مقدمات

راولپنڈی( نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن بلڈنگ پلان کنٹرول کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے خلاف نقشہ زیر تعمیر چھ عمارتوں کو سیل کر کے تین مالکان کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے، چیف میونسپل آفیسر شفقت رضا اور چیف آفیسر بلڈنگ شہزاد حیدر کی ہدایت پر بلڈنگ پلان کنٹرول کمیٹی نے سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ فریژن خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے انسپکٹر راجہ ہارون رشید نے خلاف نقشہ بلڈنگز کی تعمیر پرسیٹلائٹ ٹائون کمرشل مارکیٹ کے علاقہ میں تین مکان سیل کردئیے جبکہ 3بلڈنگز مالکان کیخلاف متعلقہ تھانے نیو ٹائون میں مقدمات درج کرادئیے، اسی طرح انسپکٹر بلڈنگ صوفی فیاض نے سید پور روڈ اور عثمان پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے خلاف نقشہ زیر تعمیر 3 مکا نوں کو سیل کردیا۔
تازہ ترین