• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں آنے والی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سی ڈی اے کے چھ افسروں کو نوٹس

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں آنے والی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنے پر سی ڈی اے کے چھ افسروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ڈی جی ایڈمن ندیم اکبر ملک نے چھ ڈائریکٹرز کو وضاحت کےنوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ان سے تین دن میںجواب طلب کیاگیا ہےکہ وہ اپنی پو زیشن کی وضاحت کریں ۔ ان ڈائریکٹرز میں ڈ ائریکٹر پلاننگ ارشد چوہان ، ڈ ائریکٹر لینڈ تو قیر نواز ملک ، ڈ ائریکٹر روڈز طاہر محمود ، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد یونس ، ڈائریکٹر سیکٹر آئی پندرہ ایاز خان اور ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز فیصل ر ضاشامل ہیں ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا میں کی گئی اس تنقید کا نوٹس لیا ہے کہ افسران شہریوں کی شکایات کا بروقت جواب نہیں دیتے ۔
تازہ ترین