• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور


جاپان کی ایک24 سالہ خوبرو لڑکی جو بڑی مہارت سے ٹرک چلاتی ہے۔

رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔


رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔

خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد روزانہ بڑتی جارہی ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔

رائنو کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں خواتین ڈرائیورز کے لیے یونی فارم کی کمپنی قائم کریں گی تاکہ کسی اور کو مستقبل میں مشکل پیش نہ آئے۔


جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائنو ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرک کے ذریعے سبزیاں اور پھل لے جاتی ہیں، اگر کبھی گاڑی راستے میں خراب ہوجائے تو وہ مکینک کی مدد حاصل کرتی ہیں جبکہ مال اتارنے اور چڑھانے کا کام بھی مزدوروں سے کرواتی ہیں۔

وہ ایک سال میں دولاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے تاہم وہ ٹرک سے سامان اتارنے، چڑھانے اور ٹرک کی مرمت کے کام نہیں کرتی۔

تازہ ترین