• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین ٹینس،نڈال، اسٹیفانوس،کویٹوا سیمی فائنل میں


میلبورن(جنگ نیوز)اسپین کے رافیل نڈال اور یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ۔ خواتین میں امریکہ کی ڈینیل كولس اور آٹھویں سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹوا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کویٹوا نے2016 میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے کے بعد پہلی بار گرینڈ سلم ایونٹ کے لاسٹ فور مرحلے میں جگہ بنائی ہے ۔ نڈال نے یک طرفہ انداز میں امریکہ کے فرانسس تیافو کو اسٹریٹ سیٹس میں ڈھیر کردیا۔ پیٹرا کویٹووا نے آسٹریلوی حریف ایشلے بارٹی کو جبکہ امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز نے حریف روسی کھلاڑی پائولا چنکووا کو زیر کیا۔

تازہ ترین