• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ، ایک میسج صرف پانچ افراد کو بھیجا جاسکے گا

کراچی (ایجنسیاں)واٹس ابپ نے پیغام موصول ہونے کے بعد اسے دوسرے لوگوں تک پہنچانے کی سروس کو محدود بنا دیا ہے۔ اب ایک میسج کو صرف پانچ لوگوں تک پہنچایا جا سکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد جعلی خبروں کی روک تھام کرنا ہے۔ ابھی تک واٹس ایپ صارفین موصول ہونے والے ایک پیغام کو 20 افراد تک فارورڈ کر سکتے تھے۔ یہ اقدام واٹس ایپ بھارت میں حکومتی دباؤ کے تحت جولائی سے اٹھا چکی ہے۔ بھارت میں فیک نیوز کی باعث کئی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

تازہ ترین