• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کا رویہ جانبدار، ہمارا اسمبلی بزنس بلڈوزکیا جارہا ہے،اپوزیشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکر پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسمبلی بزنس کو بلڈوز کیاجارہاہے، دوسری جانب سندھ اسمبلی اجلاس میں اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔منگل کو اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں نے ایوان کو چلانے کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اسپیکر کا رویہ جانبدارانہ نظرآتا ہے،سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں لوٹ کھسوٹ کابازار گرم ہے،آج ہم نے ٹنڈوالہ یار کی تصاویر دکھائیں، ٹنڈوالہ یاراسپتال کی عمارت 2سال سے بنداوربجٹ کروڑوں میں ہے۔ اس موقع پر موجودایم کیو ایم کے محمد حسین نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کو چلانے کے طریقہ کار پراپوزیشن مطمئن نہیں ،اسپیکر صاحب کاایوان میں رویہ جانبدارانہ نظرآرہاہے ،اپوزیشن کے اسمبلی بزنس کو بلڈوزکیاجارہاہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایوان کو کم ازکم4گھنٹے چلایاجائے ،پیپلزپارٹی ارکان ایوان میں غلط بیانی کرتے ہیں۔
تازہ ترین