• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں کے کمرشل استعمال پر پابندی بہت اچھا اقدام،تجزیہ نگار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ رہائشی گھروں کے کمرشل مقاصد میں تبدیلی پر مکمل پابندی کا اقدام بہت اچھا ہے، کراچی کو ایک منڈی کی طرح بیچا گیا،حکومت ساہیوال واقعہ کی تحقیقات میں سنجیدہ ہے، دباؤ کی وجہ سے سرگرمی دکھائی گئی ہوگا کچھ نہیں۔ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی، حسن نثارا ور محمل سرفرازنے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ساہیوال واقعے کی تحقیقات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ حکومت ساہیوال واقعہ کی تحقیقات میں سنجیدہ ہے کیونکہ یہ اس کی ساکھ کا مسئلہ ہے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت ساہیوال واقعہ پر دباؤ کی وجہ سے کچھ سرگرمی دکھارہی ہے ورنہ اس معاملہ میں کچھ نہیں ہوگا۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت کو واقعہ کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے، اپوزیشن ساہیوال واقعہ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتی رہی۔ محمل سرفراز نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی پولیس اصلاحات میں سنجیدہ نظر نہیں آتے ہیں۔
تازہ ترین