• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کی متعدد آبادیوں میں بھینس باڑوں سےسیوریج نظام بلاک

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) کینٹ کی سول آبادیوں میں غیرقانونی بھینس باڑوں سے جہاں مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں گوبر نالیوں وغیرہ میں بہائے جانے کی وجہ سے سیوریج نظام چوک ہونے کا خطرہ ہے مگر کینٹ بورڈ عملے کی طرف سے نوٹسز کے اجراء سے آگے بات نہیں بڑھتی ۔ جب بھی بھینس باڑوں کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے تو کینٹ بورڈ کا عملہ محض نوٹس جاری کر دیتا ہے۔ پیپلز کالونی ، ڈھوک چوہدریاں ، جھنڈا چیچی ، رحیم آباد ، ڈھوک پیراں فقیراں ، علامہ اقبال کالونی ، ڈھیری حسن آباد، ڈھوک چراغدین ، مریڑ حسن ، قاضی آباد ، ٹاہلی موہری سمیت بعض دیگر آبادیوں جہاں نالے وغیرہ قریب ہیں وہاں بھینسوں کے باڑے کھلے ہوئے ہیں ، لئی نالے کے گرد بندھی درجنوں بھینسوں اور گائے وغیرہ کا گوبر روزانہ کی بنیاد پر لئی میں ہی جا رہا ہو تاہے۔
تازہ ترین