• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ ابیوز کے جرم میں دینی تعلیم دینے والے کو 8 سال قید

لندن(جنگ نیوز) عدالت نے مختلف چائلڈ ابیوز آفنسز میں 76سالہ حافظ عزیز الرحمٰن پیرزادہ کو 8سال قید سنا دی۔ وہ دو لڑکیوں کے ساتھ ابیوز کا مرتکب بھی پایاگیا تھا۔ سنیئرز بروک کرائون کورٹ نے اسے 21جنوری کو سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اس کا نام تا حیات سیکس آفنڈرز رجسٹر پر رہے گا اور اس کیلئے سیکسوئل ہارم پروٹیکشن آرڈز بھی جاری کیا گیا ہے۔ ستمبر 2017میں عزیز الرحمٰن ایک چائلڈ کے ساتھ سات سیکسوئل ایسالٹ اور سیکسوئل ایکٹیوٹی کے دو الزامات کا مرتکب پایا گیا۔ ٹرائل کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کس طرح اس کا شکار ہونے والی دو متاثرہ لڑکیوں جو بہنیں تھیں نےجولائی 2015میں پولیس کے سامنے آکر اس بارے میں بتایا۔ یہ آفنسز 2007اور 2009کے درمیان ہوئے تھے جبب ان لڑکیوں کی عمریں 9اور 11سال تھیں۔ وہ انہیں دینی تعلیم دیتا تھا۔ اسے 28جولائی 2016کو گرفتار کیا گیا اور ضمانت منظور کرتے ہوئے انکوائریز التوا میں ڈال دی گئی۔ 16مارچ 2018کو اسے 10آفنسز کا مرتکب قرار دیا گیاتھا۔ان میں سے 8الزامات ایک خاتون کے ساتھ سیکسوئل ایسالٹ کے تھے جبکہ دو الزامات ایک خاتون کے ساتھ سیکسوئل ایکٹیوٹی سے متعلق تھے۔ چائلڈ ابیوز اینڈ سیکسوئل آفنسز ٹیم کے ڈیٹیکٹو سارجنٹ ٹونی کلین نے کہا کہ یہ کیس ایک دہائی پرانا ہے لیکن عزیز کو اس کے جرائم کی سزا بالآخر مل گئی۔ اس نے اپنے مذہبی اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور دو لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا۔ لڑکیوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے جرائم کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچیاں تمام عمر اس تکلیف دہ ٹراما کے ساتھ رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر پیرزادہ کی کوئی اور وکٹم بھی ہے تو وہ سامنے آکر پولیس کو معلومات فراہم کرے اور ان کی سپورٹ کیلئے خصوصی تربیت یافتہ آفیسرز موجود ہوں گے۔
تازہ ترین