• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ناکام وفاقی حکومت کا عوام کے مسائل میں مزید اضافہ‘

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ناکام  وفاقی حکومت نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔

کراچی میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ناکام وفاقی حکومت نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ ایسے اقدامات کریں کہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بار بار کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اعلانات پر نظرثانی کرے۔ ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر وفاقی حکومت آج منی بجٹ کے نام پر ایک اور بم گرانے جارہی ہے۔ ایف بی آر اور وفاقی حکومت ٹیکس سے متعلق اہداف حاصل نہیں کر پارہی، ٹیکس محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے منی بجٹ لایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ سیف سٹی سے متعلق اقدامات کررہے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے سندھ پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ جعلی نمبر یا فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف اقدامات سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس پر کریک ڈاون تیز کیاجائے۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز سے حاصل کرلیں۔

تازہ ترین